تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خونخوار بلّی کا مالکن پر حملہ، خاتون کچن میں محصور

ماسکو : روس میں ایک بلّی نے اپنے مالکن کو دو روز تک باورچی خانے میں قید کرکے ‘حبس بے جا’ میں رکھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلّی ویسے تو ایک بے ضرر پالتو اور معصوم کا جانور ہے لیکن اگر اس پر پاگل پن کا دورہ پڑ جائے تو اس کے حملے بتاتے ہیں وہ بلّی واقعاً شیر کی خالہ ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دو روز قبل روسی ریسکیو حکام نے ایک گھر کے کچن سے خاتون کو ریسکیو کیا ہے جسے اس کی پالتو بلّی نے دو دن سے قید کیا ہوا تھا۔

خاتون نے ریسکیو حکام کو بتایا کہ وہ باورچی خانے میں کام کرکے باہر نکلی تو پالتو بلّی نے ان پر حملہ کیا اور وہ واپس کچن میں چلی گئی اور جب بھی باہر نکلنے کی کوشش کرتی تو بلی حملہ کردیتی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پالتو بلی کے خطرناک حملوں کے باعث خاتون دو دن 19 جنوری سے 21 جنوری تک باورچی خانے میں قید رہی ہے کیونکہ بلی مسلسل دو دن تک باورچی کے باہر پہرہ دیتی رہی۔

خاتون تیسری منزل پر واقع فلیٹ میں اکیلی رہتی تھی تاہم ان کے باورچی خانے کی کھڑکی باہر کی جانب کھلتی تھی جس کی مدد سے انہوں نے 21 جنوری کو کھڑکی سے منہ باہر نکال کر مدد کےلیے آواز دی کچھ راہ گیروں نے ریسکیو حکام کو خبر کی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہوں نے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر پہلے بلّی کو قابو کیا پھر خاتون کو کچن سے آزاد کرایا۔

ریسکیو حکام نے بلّی کو ایک پنجرے میں بند کرکے خاتون کے حوالے کیا اور مشورہ دیا کہ ان حملوں سے بچنے کےلیے بلّی کو فوری طور پر کسی جانوروں کے ڈاکٹر سے رجوع کریں جو بلّی کی اس کیفیت اور پاگل پن کا علاج کرسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو کسی طرح کے طبّی امداد کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بلکل ٹھیک ہیں۔

Comments

- Advertisement -