تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

طیارے میں گرمی لگنے پر خاتون کا حیران کُن اقدام، مسافر حیران

کیو: یوکرین میں ایک خاتون نے طیارے میں موجود مسافروں سمیت عملے کو اس وقت حیران کردیا جب وہ گرمی لگنے کے باعث طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر پروں پر ٹہل لگانے لگیں، خاتون کو اس اقدام پر بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائن کا کہنا ہے کہ خاتون یوکرین کے شہر کیو میں لینڈنگ کے بعد ہنگامی راستہ کھول دیا اور اپنے طیارے کے پروں پر چلنے لگیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر دو بہنوں نے ترکی سے شہر پہنچنے کے بعد طیارے کے پروں کے پاس سے گرمی محسوس کرنے کی شکایت کی تھی۔

خاتون نے طیارے بوئنگ 737۔ 86 این گرمی دور بھگانے کے لیے ایمرجنسی گیٹ کھولا اور کچھ ہوا کھانے کے پروں پر چڑھ گئیں۔

ایک مسافر نے بتایا کہ ’تقریباً لینڈنگ کے بعد تمام مسافر باہر نکلنے کے لیے لائن میں کھڑے تھے، وہ محترمہ قطار تک تمام راستے سے چلتی ہوئی دروازہ کھول کر باہر نکل گئیں۔‘

رپورٹ کے مطابق خاتون کے دو بچے ہوائی جہاز کے باہر تھے اور میرے ساتھ کھڑے تھے، انہوں نے حیرت سے کہا ’یہ ہماری ماں ہیں۔‘

سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ہوائی جہاز کے بازو پر چل رہی ہیں۔

کیف کے بورسپیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے واقعے کی تصدیق کی ہے ، جبکہ یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائن نے بتایا ہے کہ اس خاتون کو "بلیک لسٹ” کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -