تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقم میں اضافہ دیکھ کر خاتون دنگ رہ گئیں

ایڈنبرا : اسکاٹش خاتون کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقم میں حیران کن طور پر سو گنا اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رقم میں سو گنا اضافے کا واقعہ برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کی خاتون کیساتھ پیش آیا، جنہوں نے ساٹھ سال 6قبل برس کی عمر میں دادی کی مدد سے ٹرسٹی سیونگز بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا تھا۔

اس وقت اکاؤنٹ میں 3 اعشاریہ 35 ڈالر کی رقم جمع کرائی گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اکاؤنٹ دوبارہ چیک نہیں کیا کیوں کہ بینک بک دادی کے پاس تھی۔

کیوں کہ 74 سالہ اسکاٹش خاتون کیرول الیسن کی پرورش فلپائن میں ہوئی اور وہ صرف اپنی دادی سے ملنے کےلیے اسکاٹ لینڈ آیا کرتی تھیں۔

دادی کے انتقال کے بعد کیرول مستقل طور پر اسکاٹ لینڈ منتقل ہوگئیں تاہم انہوں نے اکاؤنٹ دوبارہ چیک نہیں کیا، 60 سال بعد گھر کی صفائی کے دوران انہیں بینک کی بک تو انہوں نے اکاؤنٹ چیک کرنے کا فیصلہ کیا اور بینک پہنچ گئیں۔

خاتون بینک اکاؤنٹ میں رقم دیکھ کر دنگ رہ گئیں کیوں کہ 3 اعشاریہ 35 ڈالر کی رقم میں سو گنا اضافہ ہوچکا تھا اور ان کے اکاؤنٹ میں 335 ڈالر کی رقم موجود تھی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس پر بہت خوش ہیں اور اپنی دادی کی مشکور ہیں۔

Comments

- Advertisement -