تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کینسر کو شکست دینے والی لڑکی خلا کے سفر کے لیے تیار

ٹیکساس: کینسر کو شکست دینے والی باہمت لڑکی ہیلی ارسیناؤ نجی کمپنی سے خلا میں جانے والی کم عمر ترین خلانورد بننے کے لیے تیار ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینسر کو شکست دینے والی لڑکی ہیلی ارسیناؤ نجی کمپنی کی جانب سے خلا کا سفر کریں گی اور جس کے بعد وہ کم عمر ترین خلانورد بننے کا اعزاز حاصل کرلیں گی۔

ہیلی ارسیناؤ نجی کمپنی کی جانب سے شہریوں کے مخصوص انسپائریشن فور نامی منصوبے کے تحت خلا میں جائیں گی، 4 خلانوردوں میں سے کوئی بھی باقاعدہ تربیت یافتہ ایسٹروناٹ نہیں۔

انتیس سالہ لڑکی اکتوبر 2021 میں شفٹ فور پیمنٹس کے سی ای او جیرڈ آئزک مین کے ساتھ خلا میں جائیں گی اور جیرڈ ان کے تمام اخراجات اٹھائیں گے، جیرڈ اس مشن سے اپنے اسپتال کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی رقم جمع کرنا چاہتے ہیں۔

ہیلی ارسیناؤ کی ٹانگ بھی مصنوعی ہے اور وہ خلا میں جانے کے بعد مصنوعی ٹانگ والی پہلی خلانورد بھی بن جائیں گی، ان کا جنون بتاتا ہے کہ کینسر کو شکست دینے اور مصنوعی ٹانگ کے ساتھ بھی خلا کا معرکہ سر کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ہیلی کو دس برس کی عمر میں ران کی ہڈی کا کینسر ہوا تھا جس کے بعد انہیں مصنوعی ہڈی لگائی گئی تھی اور ایک برس تک انہیں کیمو تھراپی سے گزرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -