تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ابوظہبی: بینک ملازمہ کروڑوں درہم چوری کرنے کے الزام میں گرفتار

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے مقامی بینک سے 2 کروڑ ڈالر کی رقم چوری کرکے بوائے فرینڈ پر خرچ کرنے کے الزام میں بینک ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست و دارالحکومت ابوظہبی کی پولیس نے بینک ملازمہ کو 2 کروڑ درہم کی خطیر رقم چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

اماراتی عدالت میں خاتون پر بینک کی رقم میں غبن کرنے کے الزام میں پہلا مقدمہ درج کیا گیا تھا، 33 سالہ اماراتی خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ رقم اپنے بوائے فرینڈ پر خرچ کرتی تھی۔

اماراتی خاتون نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ اس کا بوائے فرینڈ دھمکیاں دیتا تھا کہ اگر پیسے خرچ کرنا بند کیے تو میری ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کردے گا۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ عدالت میں مدعی نے بتایا کہ ملزمہ نے بینک میں اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ کی سربراہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں درہم کی رقم چوری کی تھی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزمہ خاتون نے چوری کی گئی رقم 26 سالہ عرب شہری پر خرچ کی تھی، جو بینک سے 2 کروڑ درہم چوری کرنے کے مقدمے میں شریک ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ 26 سالہ عرب شہری بینک سے چوری ہونے والی رقم سے مہنگی گاڑیاں اورخصوصی نمبر پیلٹ خریدتا تھا اور بینک لیے گئے قرضے کی ادائیگی کرتا تھا۔

اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ 33 سالہ خاتون نے رقم کا کچھ حصّہ اپنے بوائے فرینڈ کے لیے قیمتی گھڑیاں اور تحفے خریدے تھے جبکہ یورپ کے مہنگے سفر کا خرچ بھی اٹھایا تھا۔

دوسری جانب ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میری موکل پر لگایا گیا چوری کا الزام بے بنیاد اور غلط ہے، میری موکل نے بینک سے قرض لیا ہے جس کی قسط کی ماہانہ تنخواہ سے کٹوتی ہوتی ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابوظہبی کی عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ماہ کی 7 تاریخ پر ملتوی کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -