تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مردہ والد کو روازنہ میسج کرنے والی خاتون

ارکناس: امریکا میں ایک خاتون چار سال سے اپنے مردہ والد کے موبائل نمبر پر‘میسج’ بھیج کر اپنی روز مرہ زندگی سے آگاہ کرتی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست ارکناس کی 23 سالہ خاتون آنجہانی والد سے اس قدر دلی و جذباتی وابستگی رکھتی ہیں کہ والد کی دنیا سے کوج کرنے کے 4 سال بعد بھی روزانہ انہیں میسج بھیج کر اپنے حالات سے واقف رکھتی ہیں۔

چیسٹیٹی پیٹرسن نامی خاتون کے والد 2015 میں چل بسے تھے تاہم بیٹی نے زندگی کے اس سب سے بڑے صدمے کو برداشت کرتے ہوئے دل کو بہلانے کے لیے والد کے نمبر پر پیغامات بھیجا شروع کیے اور یہ سلسلے آج تک جاری ہے۔

والد کی چوتھی برسی پر جب انہوں نے میسج بھیجا تو اسے حیران کن طور پر ایک جواب موصول ہوا جسے دیکھ کر وہ حیرت زدہ ہوگئیں۔

جواب بھیجنے والے شخص نے بتایا کہ یہ نمبر اس کے زیر استعمال ہے اور وہ سالوں سے آپ کے مسلسل پیغامات پڑھ رہا ہے تاہم آپ کو مزید غمزدہ نہ کرنے کی وجہ سے جواب نہیں دے پا رہا تھا۔

خاتون نے یہ سب معاملہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیا جسے ایک لاکھ سے زائد افراد نے لائک اور قریباً 3 لاکھ افراد نے شیئر کیا۔

Comments

- Advertisement -