The news is by your side.

خاتون راتوں‌ رات ارب پتی کیسے بنی؟

اوپیرا : آسٹریلوی خاتون اپنی حیران کن قسمت کے باعث اچانک ساڑھے پانچ ارب سے زائد رقم کی مالک بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قدرت کے مہربان ہونے کا یہ حیران کن واقعہ برطانوی شہر سسکس میں پیش آیا جہاں ایک آسٹریلوی خاتون نے اپنی بے مثال قسمت کے باعث بمپر لاٹری جیت لی۔

قدرت والا خاتون پر ایسا مہربان ہوا کہ ایک ہی دن میں اس کی جھولی میں تین کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی رقم ڈال دی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہر سڈنی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے چھٹیاں گزارنے برطانوی شہر سسکس گئی ہوئی تھی کہ ایک دن اس کی دوست نے اسے آن لائن لاٹری ٹکٹ خریدنے کا مشورہ دیا، جس پر عمل کرتے ہوئے خاتون نے ٹکٹ خرید لیا اور پہلی مرتبہ میں ہی بمپر انعام کی مالک بن گئی۔

آسٹریلوی خاتون نے بتایا کہ جب میں نے انعامی رقم جیتنے والوں کی فہرست آن لائن چیک کی تو میں حیران رہ گئی، کیونکہ بمپر انعام مجھے لگا تھا، میں نے اس سے قبل کبھی لاٹری ٹکٹ نہیں خریدا تھا اور پہلی بار میں ہی میں کروڑ پتی بن گئی۔

خوش نصیب خاتون کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس نے اتنی بڑی انعامی رقم کو خرچ کرنے سے متعلق کوئی منصوبہ نہیں بنایا لیکن اتنا ضرور طے ہے کہ اب وہ ملازمت نہیں کرے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں