ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

کرونا ویکسین نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا : آسٹرلیا میں مقیم خاتون کرونا ویکسین لگوانے سے راتوں رات کروڑ پتی بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں دو برس گزرنے کے بعد بھی جاری ہیں حالانکہ کروڑوں لوگوں کو کرونا سے بچاؤ ممکن بنانے والی ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے۔

کرونا ویکسین جہاں دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کا وائرس سے بچاؤ ممکن ہورہا ہے وہیں کرونا وائرس کی ویکسین نے آسٹریلیا میں ایک خاتون کو راتوں رات کروڑ پتی بنایا ہے۔

جی ہاں! خاتون کا نام کرونا ویکسین لکی ڈرا میں آیا جس کی انعامی رقم 10 لاکھ ڈالر یعنی 17 کروڑ 19 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا ویکسین لاٹری کا انعقاد لوگوں کو ویکسینیشن کے لیے آمادہ کرنا ہے تاکہ وہ لاٹری کے لکی ڈرا میں شامل ہوکر کروڑ پتی بننے کےلیے ویکسین لگوائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں