ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

خاتون عقلمندی اور بہادری سے بڑی تباہی سے بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : خاتون نے سمجھداری و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر کو دھماکے سے پھٹنے سے بچالیا۔

گھریلو گیس کے مسائل پڑوسی کئی ممالک میں موجود ہیں جس کے باعث لوگ گھروں میں کھانا پکانے کےلیے گیس سلینڈر کا استعمال کرتے ہیں جو اکثر خوفناک حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک خاتون تین چھوٹی بیٹیوں کے ہمراہ گھر میں تنہا رہتی تھی مگر خاتون کی سمجھداری اور بہادری کے باعث کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق گھر میں خاتون کھانا بنا رہی تھی کہ اچانک سلینڈر میں آگ بھڑک اٹھی، جسے دیکھ کر خاتون نے بہادری اور سمجھداری کا مظاہرہ کیا اور سلینڈر کو ہمت کرکے چولہے سے علیحدہ کرکے گھر کے باہر خالی پلاٹ پر پھینک دیا۔

سلینڈر کو جلتا دیکھ کر اہل محلّہ کے اوسان خطا ہوگئے اور انہوں نے فوری طور پر فائربریگیڈ کو اطلاع دی، ساتھ ہی ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت سلینڈر کی آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔

اطلاع ملتے ہی فائر فائیٹرز عملے نے آگ پر قابو پایا اور خاتون کی سمجھداری اور ہمت پر اسے داد دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں