تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

معمولی چیز کے لیے ماں بیٹے نے جان خطرے میں ڈال دی، ویڈیو وائرل

نیویارک: امریکا میں خاتون چھوٹے بیٹے کے ساتھ مگرمچھ کے انکلوژر میں چلی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا کے سفاری پارک میں خاتون چھوٹے بیٹے کے ہمراہ مگرمچھ کے انکلوژر میں چلی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خاتون سے مگرمچھوں کے تالاب میں پرس گرگیا، خاتون نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پرس اٹھا کر ہی دم لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تالاب میں کافی تعداد میں مگرمچھ موجود ہیں، خاتون چھوٹے بیٹے کے ہمراہ داخل ہوتی ہے اور پتھر پھینک کر مگرمچھوں کا دھیان بٹانے کے بعد اپنا پرس اٹھا لیتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سفاری پارک کے عہدیدار خاتون کے اقدام پر حیرت کا اظہار کیا۔

چڑیا گھر کے ملازمین واقعے سے بے خبر تھے اور انہیں ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہی اس کا علم ہوا۔

خاتون کی شناخت کیے جانے کے بعد ان کو بچے سمیت خود کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں باڑموجود ہیں جو جانوروں اور عوام دونوں کو محفوظ رکھنے کے لیے لگائی گئی ہیں، خاتون کو اس اقدام سے گریز کرنا چاہئے تھا ان کی جان بھی جاسکتی تھی۔

Comments

- Advertisement -