کراچی : شہر قائد میں ایک گھر میں پانی کی ٹینکی سے عورت کی لاش برآمد ہوئی ، خاتون ذہنی مریضہ تھی اور 4 روز قبل لاپتہ ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار کشمیر چوک کے قریب گھر کی ٹنکی سے خاتون کی لاش بر آمد ہوئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کی شناخت نورین نوید کے نام سے ہوئی ہے، جو ذہنی مریضہ اور چار روز قبل لاپتہ ہوئی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کی لاش اس کے گھر سے متصل ماموں کے گھر کے ٹینک سے ملی ہے، تعفن اٹھنے پر گھر والوں نے ٹینک میں دیکھا تو لاش موجود تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔