کراچی میں شادی شدہ خاتون پرُاسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔
کلفٹن بلاک 1میں نجی اسپتال میں 35 سالہ خاتون کی ہلاکت معمہ بن گئی۔ خاتون عائشہ زینت کو گزشتہ رات نجی اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔
شوہر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ متوفیہ قائدآباد کی رہائشی اور ایک بچے کی ماں تھی۔ شوہر انور شاہ کے مطابق عائشہ گزشتہ رات سہیلی کیساتھ گھر سے نکلی تھی۔
پولیس نے خاتون کے شوہر کا بیان قلمبند کر لیا ہے اور موت کی اصل وجہ جاننے کےلیے لاش کاپوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔


