تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

خاتون کا ڈیڑھ لاکھ درہم کا جرمانہ ختم

دبئی ٹریفک پولیس نے رعایتی اسکیم کے تحت خاتون کا ڈیڑھ لاکھ درہم کا جرمانہ ختم کردیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ایک خاتونہ خانہ اس وقت حیرت زدہ ہو گئی جب اسے معلوم ہوا کہ ڈبئی ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کردہ ڈیڑھ لاکھ درہم کا جرمانہ معاف کردیا ہے۔

عمیرہ اسماعیل نامی خاتون کو دو کاروں پر جرمانہ کیا گیا تھا اور وہ لائسنس کی جدید کی بھی سکت نہیں رکھتی تھیں، بھاری جرمانے کی وجہ سے ان پر ڈیڑھ لاکھ درہم واجب الادا تھے جو وہ دو سال سے ادا نہیں کر سکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک جرمانوں میں 100 فیصد رعایت

دبئی پولیس نے اعلان کیا کہ خاتون کا جرمانہ رعایتی اسکیم کے تحت ختم کردیا گیا ہے، پولیس نے گزشتہ سال اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 57 ہزار 430 ڈرائیورز رعایتی اسکیم سے مستفید ہوئے۔

فائدہ اٹھانے والوں میں 4 لاکھ 44 ہزار 661 خواتین اور ایک لاکھ 14 ہزار 769 مرد شامل ہیں۔

دبئی پولیس کے مطابق 100 فیصد رعایتی اسکیم کے ذریعے کار سواروں نے مجموعی طور پر ساڑھے پانچ کروڑ درہم بچائے جس میں اوسط فی کار سوار قریباً ایک ہزار درہم ہے۔

مزید برآں پولیس کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح میں 16 فیصد کمی ہوئی جب کہ حادثات میں شدید زخمیوں کی شرح میں 38 فیصد کمی ہوئی۔

Comments

- Advertisement -