تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

سالگرہ کے کیک کا بھیانک انجام، ویڈیو بچے نہ دیکھیں

سالگرہ کے دوران کیک کے اوپر موم بتیاں لگائی جاتی ہیں اور کیک کاٹنے سے قبل موم بتیاں بجھائی جاتی ہیں اس کے بعد کیک کاٹا جاتا ہے لیکن اس دوران کی جانے والی معمولی غلطی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

امریکی ریاست یوٹاہ کے شہر اوگڈن میں سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹنے کے دوران خاتون کے بالوں میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہ اپنی سالگرہ کے کیک پر سے موم بتیاں بجھا رہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون جیسے ہی کیک کے قریب جاکر موم بتیاں بجھانے لگیں تو ان کے بالوں میں آگ لگ گئی اور ان کی بھنویں اور بال جھلس گئے۔

کیک کاٹنے سے قبل تقریب میں سب لوگ انتہائی خوش تھے اور خاتون کو سالگرہ کی مبارک باد دے رہے تھے جیسے ہی خاتون کے بالوں میں آگ لگی تو تقریب میں چیخ و پکار مچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت 34 سالہ اینا اوسٹر کے نام سے ہوئی، وہ اپنے بیٹے ہنٹر کے ساتھ ایک مشترکہ سالگرہ تقریب کی میزبانی کررہی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔

خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی پوری زندگی اس طرح کے واقعے کا سامنا نہیں کیا، یہ انتہائی بھیانک تھا، میں اس لیے بھی پریشان تھی کہ آگ کسی اور کو لپیٹ میں نہ لے اسی لیے میں نے کیک کو نہیں چھوڑا۔

اینا نے اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آگ بجھانے میں ان کی مدد کی، واقعے میں اینا کو شدید چوٹیں نہیں آئیں لیکن ان کے بال اور بھنویں متاثر ہوئیں، خاتون کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ کبھی کیک پر دو سے زائد موم بتیاں نہیں لگائیں گی۔

Comments

- Advertisement -