تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بے جان گڑیا نے اچانک ٹانگیں‌ ہلانا شروع کردی، ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز شیئر ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین بہت زیادہ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر آپ خود بھی حیران ہوجائیں گے۔

خاتون نے ٹاک ٹاک پر شیئر کرنے کے لیے اپنی ویڈیو ریکارڈ کی اور پھر اُسے جب دیکھا تو پیچھے بیٹھی گڑیا ٹانگیں ہلا رہی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کھلونا گڑیا نے اچانک ہی اپنی ٹانگیں ہلانا شروع کردیں، یہ بالکل ایسے ٹانگیں ہلا رہی تھی جیسے کوئی جاندار ہلاتا ہے۔

یہ خوفناک ویڈیو بالکل کسی ڈراؤنے ڈرامے یا فلم کا منظر لگ رہی تھی جس طرح ماضی میں ٹی وی اور سینیما میں دکھایا گیا ہے۔

ہالی آرم اسٹرانگ نامی خاتون نے مذکورہ ویڈیو یکم اگست کو  ریکارڈ کی اور شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چند سیکنڈ کے بعد جب میں نے پیچھے کا منظر دیکھا تو کچھ ایسا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: بلی کے ساتھ جن، ویڈیو وائرل

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ چند نے اسے ترمیم شدہ یعنی ایڈیٹ قرار دیا، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ خاتون نے گڑیا کے پیر کسی چیز یا شخص کی مدد سے ہلائے ہوں گے۔

And for that reason… I’m out✌🏼 #haunted #ghosts #spooky #wtf #foryoupage #fyp #prayforme

Holly Armstrong (@hollyarmstrong20) has created a short video on TikTok with music original sound. | And for that reason… I’m out✌🏼 #haunted #ghosts #spooky #wtf #foryoupage #fyp #prayforme | 5 seconds before i jetted out of this house and threw a match behind me

آپ کے خیال میں کیا ہوسکتا ہے؟ کمنٹس میں آگاہ کیجئے

Comments

- Advertisement -