تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کراچی : خاتون کے تشدد کا شکار پولیس افسر انصاف سے محروم، ویڈیو بیان

کراچی : سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں خاتون کی جانب سے ٹریفک پولیس افسر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود متاثرہ افسر کو بھی انصاف نہ مل سکا۔

کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی پر گاڑی میں سوار خاتون کے تشدد کا شکار ہونے والا پولیس افسر اپنے ہی محکمے سے انصاف کا منتظر ہے۔ ساؤتھ پولیس واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود مذکورہ خاتون اور اس کے بھائی کو گرفتار نہ کرسکی۔

ویڈیو میں نظر آنے والی گاڑی بی جی ڈی 309 عابد ملک کے نام پر رجسٹرڈ ہے، اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس حکام نے خاموشی اختیار کرلی۔

رابطہ کرنے پر تفتیشی افسر نے بھی اس معاملے پر اپنا مؤقف دینے سے گریز کیا جس سے معاملہ مزید پراسرار ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریفک پولیس کے افسر پر خاتون نے تشدد کیا تھا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھی۔

مذکورہ ویڈیو میں ایک خاتون کو ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ڈی ایس پی کار سوار خاتون کو مبینہ طور پر فینسی نمبر پلیٹ اور ٹنٹڈ گلاسز نصب کرنے پر روکتا ہے جس پر وہ اشتعال میں آجاتی ہے تاہم بزرگ ٹریفک ڈی ایس پی خاتون کی بدتمیزی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔

خاتون کے تشدد کا شکار ہونے والے پولیس افسر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خاتون نے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ تم ہمارے نوکر ہو جس پر میں نے کہا کہ جو قانون پر عمل کرتے ہیں ہم ان کے نوکر ہیں۔

خاتون نے رعب جماتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی نیوی میں کمانڈر ہے، میں ابھی اسے بلاتی ہوں، جس کے بعد خاتون نے لڑنا اور مجھے مارنا شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون کے تشدد سے میرا چشمہ بھی اتر گیا۔

،خاتون کے خلاف ڈی ایس پی کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر صارفین نے خاتون کے اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ غنڈہ گردی عروج پر ہے، ملک میں کوئی قانون نہیں، شریف شہری ہرجگہ اور ہر محکمہ میں ذلت اٹھاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -