تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فرنچ فرائز کیوں کھائے؟ خاتون کا بوائے فرینڈ پر چھری سے وار

لندن : تمام فرنچ فرائز ہڑپ کر جانے پر غصے میں بھری خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ پر چھری کے وار کر کے زخمی کردیا جس پر عدالت نے خاتون کو 26 ہفتے قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق 34 سالہ مارگریٹ کلیٹن نے اپنے بوائے فرینڈ سائمن ہل کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کردیا، بوائے فرینڈ کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کے بعد لنکا شائر کی عدالت نے کلیٹن کو 26 ہفتے قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔

پراسیکوٹر پروین اختر کا کہنا ہے کہ کلیٹن اپنے بوائے فرینڈ سائمن ہل کے ہمراہ ایک مشترکہ دوست کے گھر میں موجود تھے جہاں وہ مشروبات اور فرنچ فرائز سے لطف و اندوز ہورہے تھے کہ دونوں کے درمیان فرنچ فرائز کھانے کی شرط لگی جس پر انجام سے بے خبر سائمن ہل تمام فرنچ فرائز کھا گئے۔

post-2

محبت کی دعوی دار مارگریٹ کلیٹں فرنچ فرائز کی خالی پلیٹ دیکھ کر بر انگیختہ ہو گئی اور اپنے بوائے فرینڈ کے چہرے پر تھپڑ رسید کردیا اور غصے میں باروچی خانے سے چھری لے آکر سائمن پر پے در پے وار کیے جس سے سائمن زخمی ہو گئے۔

پراسکیوٹر پروین اختر کا کہنا تھا کہ دو ماہ عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد معزز عدالت نے مارکریٹ کلیٹن کو چھ ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔

frenchfrise-post-1

دوسری جانب مارگریٹ کلیٹن کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ وقوعہ کے وقت نشے کی حالت میں تھی اس لیے انہیں پوار واقعہ صحیح طور پر یاد نہیں تا ہم انہوں نے واقعے کے دوسرے روز اپنے دوست سے معافی بھی مانگ لی تھی۔

عدالت نے دو طرفہ دلائل سننے کے بعد خاتون کو 26 ہفتے اور جرمانے کی سزا سنائی جس کے بعد مارگریٹ کلیٹن کو جیل بھیج دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -