تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ماں اور شیر خوارکو موت کے منہ سے کیسے بچایا گیا؟ ویڈیو بچے نہ دیکھیں

بھارت میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک خاتون اور بچہ سیلابی ریلے میں پھنس گئے اور ایک تیز آبشار میں گرنے والے تھے کہ ریسکیو ورکرز نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ان کی زندگی بچالی۔

مذکورہ واقعہ اتوار کو تامل ناڈو کے سیلم ضلع میں اٹور کے قریب کلوارائن پہاڑیوں پر پیش آیا۔

محکمہ جنگلات کے افسران نے دونوں کو بچانے کے لیے ایک جرأت مندانہ ریسکیو آپریشن کی کوشش کی جو ایک بہتی ہوئی آبشار کے قریب پھنسے ہوئے تھے۔

ائی ایف ایس آفیشل پروین انگوسامی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح خطرناک حالات میں آپریشن کرکے ماں اور بیٹے بچایا گیا۔

جنگل کے چند افسران نے کچھ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے ماں اور بچے کو محفوظ مقام پر پہنچانے کا فیصلہ کیا، اہلکار نازک چٹانوں پر چڑھ کر ان کے پاس پہنچے اور پھر ایک رسی کا استعمال کرتے ہوئے پہلے بچے کو اور پھر عورت کو بچا لیا۔

آپریشن کے دوران دو آدمی جو جنگل کے افسران کی مدد کر رہے تھے، چٹانوں سے پھسل کر بہتی ہوئی آبشار میں گر گئے تاہم ویڈیو کو ٹویٹ کرنے والے اہلکار نے بتایا کہ رضاکار تیر کر محفوظ مقام پر پہنچے۔

دریں اثنا تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے سینئر حکام اور ضلعی حکام کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب سے بچنے اور شمال مشرقی علاقوں میں ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Comments

- Advertisement -