پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

خاتون نے پولیس اہلکار کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خاتون نے بدتمیزی کرنے پر پولیس اہلکار کی چپل سے پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ کے چار باغ اسٹیشن کے قریب مبینہ طور پر پولیس اہلکار نے خاتون سے بدتمیزی کی جس کے بعد انہوں نے اپنی چپل اتار کر اس کی پٹائی شروع کردی۔

مذکورہ ویڈیو نگار پروین نامی خاتون صارف نے شیئر کی اور بتایا کہ خاتون نے بدتمیزی کرنے پر اہلکار کی پٹائی کی، انہوں نے سوال کیا کہ کیا پولیس اہلکار نشے میں دھت تھا؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون پولیس اہلکار کی چپل سے پٹائی کررہی ہے جبکہ ساتھ میں ایک مسافر بھی پولیس اہلکار سے الجھ رہا ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ جب خاتون نے پولیس اہلکار کو چپل سے مارا تو اس نے خاتون مسافر کو زور سے دھکا دیا جس پر وہ دور جاگری جب کہ ارد گرد لوگوں کا مجمع بھی لگ گیا۔

خاتون اور مسافر کی جانب سے پولیس اہلکار سے جھگڑنے پر ایک سرکاری ملازم ان پر ڈنڈا بھی برسا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں