The news is by your side.

Advertisement

لاہور: 27 سالہ خاتون کو سسرالیوں نے جلا کر مار ڈالا

لاہور: سسرالیوں نے بہیمانہ تشدد کے بعد ارم نامی خاتون کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، تین بچوں کی ماں نے ایک روز بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔

نمائندہ اے آر وائی کے مطابق 27 سالہ ارم نامی خاتون جو تین بچوں کی ماں ہے اُسے تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا، مقتولہ کا 80 فیصد جسم جھلسہ ہوا تھا۔

ارم کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی کا کئی روز سے سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا اور اتوار کے روز سسرالیوں نے معمولی جھگڑے کے وقت پہلے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اُس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق ارم کے اوپر پیٹرول چھڑک پر آگ لگائی اور جس وقت اُسے اسپتال لایا گیا تو اُس کا 80 فیصد سے زائد جسم جھلس چکا تھا، ڈاکٹرز نے خاتون کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد والدین بیٹی کی لاش لے کر اپنے آبائی علاقے قصور روانہ ہوگئے، جہاں اُس کی تدفین کی جائے گی، والدین نے مطالبہ کیا کہ بیٹی کے قتل میں جو لوگ ملوث ہیں انہیں سخت سزا دی جائے۔

آئی جی پنجاب عارف نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور ورثاء کو یقین دہانی کروائی کہ جرم میں جو بھی ملوث ہوا اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں