اسلام آباد: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں خواتین کا احترام کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے خواتین کے عالمی دن پر سماجی رابطے کی وب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں نہ صرف خواتین کے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک کیخلاف لڑنا چاہیے بلکہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوگر خواتین کا احترام کرنا چاہیے۔
We must not only fight to eradicate discrimination against women, we must also adhere to our Islamic values and treat women with respect
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 8, 2017
انہوں نے کہا کہ اسلامی و دنیاوی ترقی میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے، خاتون آنے والے کل کی رہنما ہوتی ہے لہذا اس کا تعلیمی یافتہ ہونا بہت ضروری ہے، پڑھی لکھی ماں ہی معاشرے کا روشن مستقبل ہے۔
مزید پڑھیں:جلسےمیں خواتین سے بدتمیزی، کپتان نے معافی مانگ لی
یاد رہے کہ گذشتہ سال تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر ہو نے والے جلسے میں خواتین سے نارواسلوک کی خبریں میڈیا کا حصہ بنی تھیں، جس پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بڑے پن کا مظاہرہ کرکے خواتین سے معذرت کی تھی۔