تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اپنی ہی میت میں شرکت کرنے والی بزرگ خاتون

لندن: برطانیہ کی 93 سالہ بزرگ خاتون نے اپنے ہی جنازے میں شرکت کرنے کا مکمل اہتمام کرلیا، یہ بات جان کر اُن کے عزیز و اقارب بھی پریشان ہوگئے۔

ایسا تو کبھی نہیں ہوا کہ کوئی بھی شخص اپنے ہی جنازے میں شرکت کرے مگر برطانیہ کی ایک بزرگ خاتون نے اپنے ہی جنازے میں شرکت کا فیصلہ کر کے سب کو حیران و پریشان کردیا۔

ایتھل لیتھر نامی 93 سالہ خاتون تقریبات میں شرکت کرنے کی بہت شوقین ہیں اسی بنیاد پر انہوں نے اپنی ہی آخری رسومات (میت) کی تقریب میں شرکت کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: موت کے 10 روز بعد حاملہ خاتون کے ہاں‌ بچے کی پیدائش

خاتون نے اپنی خواہش بیان کرتے ہوئے برطانوی ویب سائٹ کو بتایا کہ ‘میں یہ برداشت نہیں کرسکتی کہ اپنی ہی آخری رسومات میں شرکت سے محروم رہوں اس لیے میں نے بیٹی سے مشورے کے بعد بڑا فیصلہ کیا‘۔

ایتھل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی 73 سالہ بیٹی سے گفتگو کے دوران طے کیا کہ ایسی کوئی تقریب ہونے چاہیے جس میں مرنے کے بعد ہونے والی تمام رسومات ادا کی جائیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی خواہش کو پورا کرنے کے لیے مقامی کلب میں اپنی آخری رسم ادا کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں شرکت کے لیے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو بھی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: جج سزائے موت سنانے کے بعد پین کی نب کیوں توڑدیتا ہے؟

مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس تقریب کے ذریعے میں اپنی خواہش پوری کرتے ہوئے مرنے سے قبل اپنے ہی جنازے میں شرکت کرلوں گی جس کے بعد مجھے اطمینان بھی ہوجائے گا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میری آخری رسم دو ہفتے بعد ادا کی جائے گی ، اس ضمن میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا اور شریک ہونے والے تمام افراد روایتی نغمہ بھی گائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -