تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

خواتین موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئیں، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

ماسکو : روس میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو خوش قسمت خواتین موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئیں، حادثے کی وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر ایزیفسک شہر میں پیش آنے والا واقعہ سی سی ٹی وی پر قید ہوگیا جس کی فوٹیج دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔

اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دو خواتین ایک عمارت میں داخل ہورہی ہیں لیکن جیسے ہی وہ عمارت کی داخلی سیڑھیاں چڑھ کر مرکزی دروازے کی جانب آتی ہیں تو پہلی منزل کی بالکونی پر لگا بورڈ ٹوٹ کر گر جاتا ہے۔

دونوں خواتین کی خوش قسمتی تھی کہ بورڈ کا ملبہ ان کے بالکل قریب گرا جس سے وہ گھبرا کر فوری طور پر پیچھے ہٹ گئیں، لیکن سیڑھیاں اترتے ہوئے ایک خاتون کا پاؤں مڑ گیا اور اسے معمولی چوٹ آئی۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے ان خواتین کے بچ جانے پر شکر ادا کیا، ذرائع کے مطابق یہ واقعہ23 اپریل کو پیش آیا تھا۔

اس سے قبل بھی گذشتہ ماہ اسی طرح کا حادثہ پیش آیا تھا ایک شخص بندرگاہ کے قریب اپنی کار کی ونڈ اسکرین سے برف صاف کررہا تھا کہ اچانک رہائشی عمارت کی 100 فٹ کی اونچائی سے کنکریٹ کا ایک سلیب اس کے قریب آکر گرا۔

Comments

- Advertisement -