تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

گھریلو حالات سے تنگ ماں 3 بچیوں سمیت دریائے راوی میں کود گئی

لاہور:  پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے شاہدرہ کی رہائشی خاتون معاشی تنگ دستی اور گھریلو حالات سے تنگ آکر تین بچیوں سمیت دریائے راوی میں کود گئی۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق شاہدرہ کی رہائشی 30 سالہ ممتاز بی بی نامی خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی تین بچیوں سمیت خودکشی کی کوشش کی۔

خاتون نے بچیوں سمیت دریائے راوی میں چھلانگ لگائی، خوش قسمتی سے پانی کا لیول کم ہونے کی وجہ سے تینوں بیٹیاں اور ماں کی زندگی محفوظ رہی۔

عینی شاہدین نے واقعے کے فوری بعد ریسکیو حکام کو صورت حال سے آگاہ کیا جس کے بعد رضاکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون اور بچیوں کو باحفاظت دریا سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

 دوسری جانب پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے شہر پسرور میں واقع نور پور کی نہر میں تین بہنیں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کو بچانے کی کوشش کی۔

بروقت کوشش کی وجہ سے دو بہنوں کی زندگی محفوظ رہی مگر ایک بہن ڈوب کر جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -