کراچی: نامعلوم خاتون 8 ماہ کی بچی ماں کی گود سے چھین کر فرار -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: نامعلوم خاتون 8 ماہ کی بچی ماں کی گود سے چھین کر فرار

کراچی: شہر قائد کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں نامعلوم خاتون ماں سے 8 ماہ کی بچی کو چھین کر فرار ہوگئی۔

نمائندہ اے آر وائی کے مطابق 8 ماہ کی فائزہ نامی بچی کو چھیننے کا واقعہ بدھ کی صبح اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیپیئر تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

ماں کمسن بچی کوگود میں لیے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں موجود تھی کہ اسی دوران نقاب پوش نامعلوم خاتون چوتھی منزل پر پہنچی اور اُس سے بچی کو چھین کر لے گئی۔

والدہ کا کہنا ہے کہ میں چوتھی منزل پر بالکونی میں گھر کے باہر بچی کو گود میں لے کر کھڑی ہوئی تھی کہ اچانک نامعلوم خاتون آئی اور اُس نے علیک سلیک کے بعد یک دم لپک کر بیٹی کو چھین لیا۔


متاثرہ والدہ کا کہنا ہے کہ میں نے اُس عورت کو روکنے کی بہت کوشش کی مگر وہ میری بیٹی کو لے کر بھاگ گئی۔

مغوی بچی کے والد ، والدہ اور تمام اہل خانہ بچی کی گمشدگی پر افسردہ ہیں، انہوں نے نیپئر تھانے میں اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرادیا۔ بچی کے والد اسماعیل نے حکام سے بچی کو فوری بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: گمشدہ اورمغوی بچوں کی عدم بازیابی، عدالت برہم، آئی جی سندھ طلب

دوسری جانب آج سندھ ہائی کورٹ میں گمشدہ اور اغوا کیے جانے والے بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 23 میں سے اب تک ایک بچی کا سراغ مل سکا جو خود گھر پہنچی۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو نئی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی اور آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں