ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

کراچی: ڈاکوؤں نے رکشے میں سوار خواتین کو لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(13 جولائی 2026): طارق روڈ پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رکشے میں سوار خواتین کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔سوشل میڈیا اور میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک رکشے میں چھوٹی بچی سمیت دیگر خواتین سوار ہیں۔

اسی دوران دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو رکشے کا تعاقب کرتے ہوئے آتے ہیں اور ایک گلی میں رکشے کو روک لیتے ہیں۔ واردات کے دوران ایک ڈاکو نے ہیلمٹ جبکہ دوسرے نے چہرے پر ماسک پہن رکھا ہے۔

ملزمان نے چند ہی سیکنڈز میں اسلحے کے زور پر خواتین سے سونے کے زیورات چھینے اور باآسانی فرار ہو گئے۔ اس اچانک واردات کے بعد خواتین اور بچے شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے، اور انہوں نے پولیس حکام سے شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تھانہ بہادر آباد کی حدود میں پیش آیا ہے، تاہم متاثرہ فیملی نے اب تک مقدمے کے لیے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش اور شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں