تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

موبائل میں مگن لڑکی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

میڈریڈ: اسپین میں ٹرین اسیٹیشن پر بیٹھی اپنی گاڑی کا انتظار کرنے والی لڑکی موبائل استعمال کرنے میں اس قدر مصروف تھی کہ وہ پٹریوں‌ پر گر گئی۔

انٹرنیٹ پر عوامی آگاہی کے لیے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی اپنی ٹرین کے انتظار میں اسٹیشن پر بیٹھی موبائل استعمال کررہی تھی کہ اسی دوران اُس کی گاڑی آگئی۔

لڑکی ٹرین پلیٹ فارم پر لگنے کے بعد اپنی نشست سے اٹھی اور موبائل استعمال کرتے ہوئے وہاں جانے کی کوشش کی مگر وہ بے دھیانی میں پٹریوں پر گر گئی، اسی دوران دوسری طرف سے دوسری ٹرین بھی آرہی تھی۔

خاتون کے ساتھ حادثہ پیش آیا تو وہاں موجود لوگوں نے انہیں فوری طور پر اٹھایا۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی کو گرنے کی وجہ سے کافی چوٹیں آئیں البتہ خوش قسمتی سے انہیں ٹرین آنے سے قبل ہی انہیں ریسکیو کر لیا گیا تھا۔

میڈریڈ میٹرو اسٹیشن کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی کو کافی زیادہ چوٹیں آئیں، ویڈیو جاری کرنے کا مقصد عوام کو آگاہی دینا ہے تاکہ وہ موبائل استعمال کرتے ہوئے کسی بڑے حادثے کا شکار نہ ہوجائیں۔

Comments

- Advertisement -