کراچی: خاتون قیدی کی جیل سے فرار ہونے کی کوشش ناکام Escaped Jail
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: خاتون قیدی کی جیل سے فرار ہونے کی کوشش ناکام

کراچی: سینٹرل جیل میں خاتون قیدی کی دیوار پھلانگ کر فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سینٹرل جیل میں قید خاتون قیدی نے دیوار پھلانگ کر فرار ہونے کی کوشش کی تو وہ خاردار تاروں میں پھنس گئی اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کرخاتون کو نیچے اتار لیا۔

خاتون قیدی موقع ملتے ہی سینٹرل جیل کے اندر سے دیوار پر چڑھی تو وہ آدھے گھنٹے تک خاردار تاروں میں پھنسی رہی، صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہریوں نے سینٹرل جیل انتظامیہ کو اطلاع دی تو آدھے گھنٹے بعد عملہ پہنچا اور خاتون کو سیڑھی کے ذریعے اتار کر دوبارہ بیرک میں منتقل کردیا۔

یاد رہے سینٹرل جیل میں مختلف مقدمات میں ملوث پائے جانے والے کئی خطرناک قیدی موجود ہیں، جیل پر حملوں کے پیش نظر اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور خصوصی فورسز کے جوان بھی تعینات کیے گئے۔

ویڈیو دیکھیں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں