(6 ستمبر 2026): دبئی میں کھیلے جا رہے ویمنز ایشیا کپ میں اگر بھارتی ٹیم ٹائٹل جیتی تو کیا وہ صدر اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی لے گی؟
ویمنز ایشیا کپ 2026 دبئی میں کھیلا جا رہا ہے تاہم ٹورنامنٹ کے دوران یہ بحث زور پکڑ رہی ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ جیتی تو کیا وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرے گی یا پھر گزشتہ سال 2025 کے مینز ایشیا کپ کا ری پلے ہوگا۔
یہ بحث اس لیے ہو رہی ہے کہ محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہیں اور اس لیے امکان ہے کہ وہ 13 ستمبر کو ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کے فائنل کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔
بھارتی ٹیم گروپ اے میں اپنے تینوں میچز جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جب کہ باقی تینوں ٹیموں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
تاہم، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی کہ بھارت ٹائٹل جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کرے گا۔ اس سوال کا جواب 13 ستمبر کو فائنل کے بعد ہی سامنے آئے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 2025 میں ہی بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر مینز ایشیا کپ جیتا تھا۔ تاہم بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث بھارتی ٹیم چیمپئن ہونے کے باوجود اب تک ٹرافی سے محروم ہے۔


