جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

اشتہار

حیرت انگیز

ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 میں بھارت نے پاکستان ویمنز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت ویمنز نے پاکستان ویمنز کی جانب سے دیا گیا 109 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹ کے نقصان پر 14.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں، شیفالی ورما نے 40 اور دیالان نے 14 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سیدہ عروب شاہ نے دو وکٹیں حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم آخری اوور میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی رہیں، پاکستان کی 7 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔

سدرہ امین نے 25 رنز بنائے تھے، فاطمہ ثنا اور طوبیٰ حسن 22، 22 رنز بناسکیں۔

بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، رینوکا سنگھ، شریانکا پاٹل اور پوجا وستراکر نے دو، دو وکٹیں لیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں