The news is by your side.

Advertisement

افغانستان میں وویمن کرکٹ پر پابندی! آئی سی سی کا اظہار تشویش

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے افغانستان کی وویمن کرکٹ ٹیم پر پابندی عائد کرنے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کی جانب سے امارت اسلامیہ افغانستان کی خواتین کے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں میں شریک ہونے پر پابندی ہر سخت تشویش کا اظہار کردیا۔

ترجمان آئی سی سی نے غیر ملکی میڈیا سے کہا کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ثقافتی اور مذہبی چیلنجز کے باوجود آئی سی سی طویل بنیادوں پر وویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے ترجمان نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ اگلے اجلاس کا ایجنڈا افغانستان میں خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی ہوگا۔

واضح رہے کہ ترجمان طالبان احمد اللہ واثق نے خواتین کے کھیلوں میں شریک ہونے سے متعلق کہا تھا کہ افغانستان میں خواتین کے کرکٹ سمیت کھیلوں کی دیگر سرگرمیوں شرکت کرنے پر پابندی ہوگی کیوں کہ اس سے بے پردگی عام ہوتی ہے۔

ترجمان طالبان نے کہا تھا کہ امارت اسلامیہ افغانستان ایسے کسی لباس کی اجازت نہیں دے گی جس سے جسم نمایاں ہو۔

Comments

یہ بھی پڑھیں