بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان سے کون شامل ؟

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتان جنوبی افریقہ کی لاورا وولوارٹ کو مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں سمریتی مندھانا، جیمی راڈیگز، ماریزین کیپ اور ایشلے گارڈنر، دیپتی شرما، اینابیل سدرلینڈ، نڈائن ڈی کلارک، الانا کنگ اور صوفی ایکلسٹون شامل ہیں۔

پاکستان کی سدرا نواز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی وکٹ کیپر ہیں جبکہ انگلینڈ کی نیٹ سیور برنٹ کو 12واں کھلاڑی مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں چیمپئن بھارت، رنر اپ جنوبی افریقہ اور سیمی فائنلسٹ آسٹریلیا کی تین تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کی ایک ایک کھلاڑی کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بی سی سی آئی جو مینز ٹیم کے لیے اپنے خزانے کے منہ کھول دیتا ہے ویمنز ٹیم ورلڈ کپ جیتی تو ان سے صنفی امتیاز برتا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) جو بھارتی مینز ٹیم کو کوئی بھی ایونٹ جیتنے پر ان کے لیے اپنے خزانے کے منہ کھول دیتا ہے۔ لیکن گزشتہ روز جب بھارت کی خواتین ٹیم نے 52 سال بعد پہلی ویمنز ورلڈ کپ کی ٹرافی ملک کو دلائی تو اس فاتح ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز برتا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے گزشتہ روز ویمنز ورلڈ کپ جیتنے والی اپنی ٹیم کے لیے 51 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا ہے جب کہ گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی مینز ٹیم کو 125 کروڑ روپے انعام دیا گیا تھا۔

خواتین ٹیم کے لیے اعلان کردہ یہ رقم مردوں کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی فاتح ٹیم کو دیے جانے والی انعامی رقم کے مقابلے میں اس کا نصف بھی نہیں ہے۔

پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بھارتی بورڈ کے اس رویے پر خود ان کے ملک کے کرکٹ شائقین اور مبصرین بی سی سی آئی پر برس پڑے ہیں اور انہوں نے اس کو شرمناک صنفی امتیاز اور خواتین سے کھلی نا انصافی قرار دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں