پیر, جون 8, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں خواتین پر مشتمل جیب کترا گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں پولیس نے ایک ایسا جیب کترا گروہ گرفتار کیا ہے جس کی اراکین خواتین ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس نے چار خواتین پر مشتمل جیب کترا گروہ گرفتار کیا ہے جو مصری شہری اور اقامہ ہولڈر ہیں۔

اس حوالے سے  مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے سمیت پبلک مقامات اور بسوں میں میں زائرین اور مقامی افراد کی جیبیں کاٹتا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار خواتین کے ٹھکانے سے مسروقہ اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں، انہیں تفتیش اور ضابطے کی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں