جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

بنگلا دیش ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: بنگلہ دیش آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے ایونٹ منتقل کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ایونٹ کی میزبانی کے حقوق بنگلہ دیش کے پاس ہی رہیں گے، کچھ ملکوں کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلا دیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ 3 سے 20 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے حالیہ واقعات کی وجہ سے ٹریول ایڈوائزری جاری کی، چاروں ممالک کے ٹریول ایڈوائزری سے دستبردار ہونے کی صورت میں ہی ایونٹ بنگلا دیش میں ہو گا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ میزبان ہونے کی حیثیت سے آئی سی سی کے ساتھ رابطے میں ہیں، 4 ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے خدشات پائے جاتے ہیں، ایڈوائزری برقرار رہتی ہے تو ایونٹ کی میزبانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ بھارت نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے صاف انکار کردیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں