The news is by your side.

Advertisement

’’جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں بسمہ معروف کی کمی محسوس ہوگی‘‘

ڈربن: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بسمہ معروف کی کمی محسوس ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے ڈربن سے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بسمہ معروف ٹیم کی اہم کھلاڑی ہیں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے تیار ہے، سیریز سے قبل تیاریوں کا اچھا موقع مل گیا ہے، مینز ٹیم بھی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیل رہی ہے۔

ویمن ٹیم ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ

ڈیوڈ ہیمپ نے کہا کہ جنوبی افریقہ ویمن ٹیم مضبوط ہے ہمیں کافی اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ ہر گیند پر رن لینے اور ہر گیند پر وکٹ لینے کا عزم کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کرکٹ کھیلنی ہے تو بائیو سیکیور ببل اور کورونا وائرس ایس او پیز کو اپنانا ہی ہوگا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہمارا ہدف کارکردگی میں تسلسل لانا ہے، ٹیم کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں، ہم ساتویں پوزیشن پر ہیں لیکن رینکنگ میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں