ویمنز ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔
اندور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 245 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
ایشلے گارڈنر نے 73 گیندوں پر 104 کی میچ وننگز اننگز کھیلی، انابیل سدرلینڈ 98 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے لنسے اسمتھ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے تھے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔
انگلینڈ کی ٹیمی بیومونٹ کی 78 رنز کی اننگ رائیگاں گئی، ایلس کیپسی 38 رنز بناسکیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے اینابیل سدرلینڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گارڈںر اور سوفی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


