جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

جنوبی افریقا ویمنز نے پاکستان کو ہرا کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے ڈی ایل ایس قانون کے تحت پاکستان کو 150 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو 20 اوورز میں 234 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بناسکی۔

سدرہ نواز 22 رنز بنا سکیں، نتالیہ پرویز 20 اور سدرہ امین 13 رنز بناسکیں۔

یہ پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا

جنوبی افریقا کی جانب سے میری زین کیپ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شانگسے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوور میں 312 رنز بنائے تھے۔ میری زین کیپ کو 68 رنز کی اننگز کھیلنے اور تین وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کپتان لورا ولوردت نے 90 رنز کی اننگز کھیلی، سونی لوس 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں