منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

ویمنز ورلڈ کپ: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویمنز ورلڈ کپ میں بنگلادیش نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش ویمنز نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف باآسانی 31.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

فرغانا حق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، شمین اختر 10 اور کپتان نگار سلطانہ 23 رنز کر پویلین لوٹ گئیں۔

روبیہ حیدر نے 54 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا، ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ پڑھیں: نشرا سندھو بنگلادیش کے خلاف عجیب و غریب طریقے سے آؤٹ، ویڈیو وائرل

اس سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور پوری ٹیم بنگلادیش کے خلاف 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

رامین شمیم 23 اور کپتان فاطمہ ثنا 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں، پانچ بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔

بنگلادیش کی جانب سے معروفہ اختر اور ناہدی اختر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں