اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم

اشتہار

حیرت انگیز

ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 5 وکٹ پر 25 رنز بنائے تھے جس کے بعد بارش شروع ہوگئی اور میچ بغیر کسی کے نتیجے کے ختم کردیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

عالیہ ریاض 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، منیبہ علی نے 22 رنز بنائے، نتالیہ پرویز 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

یہ پڑھیں: پاک بھارت میچ، ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بن گیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے لی تھاہو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈن کرسن ایک وکٹ حاصل کرسکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے، گرین شرٹس کا انگلینڈ سے میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

پاکستان ویمنز ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں