پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 70 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 15ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ایمی نے چالیس رنز کی اننگز کھیلی، بیومونٹ نے اکیس رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی کوئی بھی بولر انگلش ٹیم کی وکٹ حاصل نہ کرسکی۔

جنوبی افریقی ٹیم پہلے کھیل کر صرف 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، لنسی اسمتھ کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

گزشتہ روز کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش ویمنز نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف باآسانی 31.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

فرغانا حق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، شمین اختر 10 اور کپتان نگار سلطانہ 23 رنز کر پویلین لوٹ گئی تھیں۔

روبیہ حیدر نے 54 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں