جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم

اشتہار

حیرت انگیز

ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 258 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 259 رنز کا ہدف دیا۔

دوسری اننگز بارش کے باعث شروع نہ ہوسکی اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

سری لنکا کی کپتان چمارا اتھاپتو نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، حسینی پریرا 31 رنز بنا کر نمایاں رہی تھیں۔

نیوزی لینڈ ویمنز کی صوفی ڈیوائن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دی تھی۔

یہ پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی

وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کی جانب سے دیا جانے والا 233 رنز کا ہدف تین گیندوں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

کلوئی ٹرائیون 62 اور میری زین کیپ 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ نادین ڈی کلرک 29 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں تھیں۔

بنگلادیش ویمنز کی جانب سے ناہیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رابعہ اور فہیما نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں