تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دل کو بیگ میں رکھ کر گھومنے والی خاتون، حیرت انگیز کہانی

لندن: برطانیہ میں خاتون کا دل ناکارہ ہونے پر ڈاکٹروں نے مصنوعی دل لگا دیا، خیرت انگیز بات یہ ہے کہ خاتون کا دل سینے میں نہیں بلکہ ان کے بیگ میں ہوتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں رہائش پذیر 39 سالہ مسلمان خاتون کا دل ناکارہ ہوگیا تھا، ڈاکٹروں نے 6 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد مصنوعی دل لگایا اور اب وہ عام لوگوں کی طرح زندگی گزار رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2017 میں سلویٰ نامی خاتون کے دل میں اچانک درد اٹھا، انہوں نے ہمت کرکے خود گاڑی چلائی اور ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئی جہاں تشخص ہوئی کہ ان کا دل ناکارہ ہوچکا ہے، ڈاکٹروں نے انہیں دوسرے اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا 6 گھنٹے طویل آپریشن ہوا، آپریشن کے ذریعے ان کا دل نکال کر پمپنگ کا مصنوعی نظام لگا دیا گیا۔

طبی زبان میں مصنوعی دل کو ‘پاور پلاسٹ چیمبرز’ کہا جاتا ہے، اس سسٹم سے دو پائپ باہر نکلتے ہیں اور یہ باہر موجود ایک پمپ سے منسلک ہوتے ہیں، یہ پمپ بیٹریوں کے ذریعے چلنے والی ایک برقی موٹر سے حرکت میں آتا ہے۔

برقی موٹر سے چلنے والا سسٹم چیمبرز کو ہوا فراہم کرتا ہے، ہوا کے ذریعے چیمبرز دل کی طرح کام کرتے ہوئے پورے جسم کو خون فراہم کرتے ہیں، ڈاکٹروں نے چیمبرز کو خاتون کے سینے میں نصب کیا ہے جبکہ پمپ، برقی موٹر اور بیٹریاں باہر بیگ میں ہیں جسے سلویٰ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیگ کے اندر سے نکلنے والی دو نلکیاں سلویٰ کی ناف کے سوراخ سے چیمبرز تک گئی ہوئی ہیں جہاں سے خون کی روانی کا پورا سسٹم چلتا ہے، مصنوعی آلات کا وزن جو بیگ میں ہوتا ہے تقریباً چھ کلوگرام ہے۔

Comments

- Advertisement -