تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

عدالتی فیصلے میں استعمال لفظ انسانیت، مذہب اور تہذیبی اقدار کے منافی ہیں، پاک فوج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آج کے فیصلےمیں استعمال لفظ انسانیت، مذہب اور تہذیبی اقدار کے منافی ہیں۔

جی ایچ کیو میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ملک میں کسی صورت انتشار کو پھیلنے نہیں دیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک و اپنے ادارے کی عزت و وقار کو برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کی کچھ دیر پہلےتفصیل سے بات ہوئی جس میں ہونے والے فیصلوں سے حکومت آگاہ کرے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عوام افواج پاکستان پر اپنا اعتماد رکھیں ہم ملک میں انتشار نہیں پھیلنےدیں گے، ملک کو اس طرف لے کرجائیں گے جس سےادارے مضبوط ہوں گے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کئی بار ذکر کر چکے ہیں کہ ہم ہائبرڈ وار کاسامنا کر رہے ہیں، دشمن کیا چاہتے ہیں اور ان کی کیا منصوبہ بندی ہے ہمیں سب کاپتہ ہے، دنیاکی کوئی فوج جونہ کرسکی افواج پاکستان نےعوام کی حمایت سےحاصل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان کل سب نےدیکھا ہو گا جہاں دشمن داخلی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں وہاں بیرونی آوازیں بھی اٹھ رہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم اندرونی اور بیرونی حملوں کامقابلہ کر سکے تو موجودہ ڈیزائن کا بھی مقابلہ کریں گے، آرمی چیف نےکل کہا تھا ہم نےاستحکام کیلئے بہت کوششیں کیں اس کوختم نہیں ہونےدیں گے ہم اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو انشااللہ ناکام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک خاندان ہے ہمارے لیے ملک پہلے اور ادارہ بعد میں ہے، نئے ڈیزائن کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم اندرونی، بیرونی اور نئے ڈیزائن کا ہرصورت مقابلہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -