تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودیہ عرب: 3 برس میں 2 کروڑ 43 لاکھ افراد کو ورک پرمٹ جاری

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ 3 برس میں نجی سیکٹر میں غیر ملکی باشندوں کو جاری کیے گئے ورک پرمٹ کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

منسٹری آف لیبر اینڈ سوشل ڈیولمپنٹ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پروفیشنل سروسز اور انجینئرنگ کے شبعے میں 45 فیصد پرمٹ جاری کیے گئے، سال 2016ء میں جاری کردہ ورک پرمٹ کی شرح میں تین فیصد کمی ہوئی اور 82 لاکھ 50 ہزار لائسنس ایشو کیے گئے جبکہ سال 2015ء میں یہ تعداد 85 لاکھ 20 ہزار تھی اور سال 2014ء میں 75 لاکھ 20 ورک پرمٹ ایشو کیے گئے۔

منسٹری آف لیبر اینڈ سوشل ڈیولمپنٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ غیر ملکی ملازمین ریاض، مکہ اور مشرقی صوبے میں رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب نے کچھ شعبہ جات میں مستقل، عارضی یا مخصوص ورک ویزا نہ دینے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی کچھ مخصوص شعبہ جات میں یہ پابندی بھی عائد ہے کہ یہاں نوکریاں صرف مقامی یعنی سعودی باشندوں کو دی جائیں اور ان میں غیر ملکی شہریوں کو نہ رکھا جائے۔

ایسے غیر ملکی شہری جو اس اعلان سے پہلے سعودی باشندوں کے لیے مخصوص نوکریاں پر کام کررہے ہیں ان کی ملازمتوں میں مزید توسیع سے بھی روک دیا گیا ہے اس حوالے سے سعودی حکام نے کمپنیوں کو کہا ہے کہ وہ ایسے غیر ملکیوں کو دوسرے شعبہ جات میں منتقل کردیں۔

Comments

- Advertisement -