ایدھی کا یومِ وفات قومی دن‘ چھٹی نہ ہو: آفریدی -
The news is by your side.

Advertisement

ایدھی کا یومِ وفات قومی دن‘ چھٹی نہ ہو: آفریدی

کراچی: کرکٹ اسٹارشاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ایدھی فاوٗنڈیشن کے بانی ڈاکٹرعبدالستارایدھی کے یومِ وفات کو قومی دن کے طور پر ضرور منانا جائے۔

تفصیلات کے مطابق آٹھ جولائی کو ڈاکٹرعبدالستارایدھی سے منسوب کرکے نیشنل چیریٹی ڈے قراردینے کی اے آروائی کی تحریک کی حمایت میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عبدالستارایدھی کے نام پر قومی دن ضرورمنایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹرعبدالستار ایدھی کی زندگی جہد ِ مسلسل سے عبارت تھی لہذا ان سے منسوب قومی دن پر چھٹی نہ کی جائے بلکہ کام جاری رہے۔

یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی خود بھی سماجی خدمات میں مصروف رہتے ہیں اور ان کا نام دنیا کے دس بڑے مخیر کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے۔

شاہد آفریدی کا مریضوں کے لیے 20 لاکھ کا عطیہ*

واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی اہنے بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، دوروز قبل برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں اب کوئی ٹیلنٹ نہیں ہے۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ دوست چاہتے ہیں کہ میں بات کروں اورخبر بنے، پاکستان میں اب واقعی عالمی معیار کا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا جیسا کہ دوسرے ممالک سامنے لارہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں