پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پربحال -
The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پربحال

کراچی: سات روزبعد پی آئی اےکےطیارےنے کراچی ایئرپورٹ پرلینڈنگ کرہی لی، پروازسیون تھری ٹوجدہ سےعمرہ زائرین کولیکرکراچی پہنچ گئی۔

چیئر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کی پریشانیوں کودیکھتےہوئےعارضی سہولیات فراہم کرنےکافیصلہ کیاہے۔

گزشتہ روز پی آئی اےکے اسلام آباد سےاڑان بھرنےوالےطیارےجدہ سےآٹھ سوزائرین کووطن لائےتھے۔

جزوی آپریشن بحالی کےبعد لاہور سےاڑنےوالی پروازبھی زائرین کولے کرپہنچ گئی جبکہ اسلام آباد، لاہوراورگلگت کیلئے بھی طیارےپروازکرگئے۔

جزوی آپریشن بحالی پرجوائنٹ ایکشن کمیٹی نےموقف اختیارکیاکہ جلد بازی کےچکرمیں پی آئی اے انتطامیہ نےمسافروں کی جان خطرےمیں ڈالی، سیفٹی قوانین کی دھجیاں اڑاکرعملےکوہراساں کرکےبلایاجارہاہے

دوسری جانب ایئرہوسٹسز کا کہنا ہے کہ انہیں ہراساں کیا جارہا ہے ان کے گھروں پر پولیس کی گاڑیاں بھیجی گئیں اورزبردستی کام پربلایا گیا۔

پی آئی ملازمین نے عمرہ ملازمین کی جانب سے سہولت کے لئے سروسبحال کردی ہے تاہم ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں