تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کویت میں کھلی جگہوں پر کام کرنے کے نئے اوقات

کویت سٹی: کویت میں کارکنوں کی کھلی جگہوں پر دوپہر کے وقت کام کرنے پر پابندی کی مدت ختم کر کے معمول کے اوقات بحال کردیے گئے۔

کویتی ویب سائٹ کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے یکم جون سے 31 اگست تک صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک کھلی جگہوں پر دوپہر کے وقت کام پر پابندی لگانے کی مدت کے اختتام کا اعلان کردیا ہے۔

اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسیٰ کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے 2015 کے انتظامی فیصلے نمبر 535 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ مہمات کا اہتمام کرنا شروع کیا تھا۔ موسم گرما میں کام کی جگہوں پر کارکنوں کی ملازمت پر پابندی عائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سخت موسمی حالات کی وجہ سے مشکل پیش آتی ہے جس کے تحت کام کے عام اوقات میں کام کرنا مشکل ہے لہٰذا کارکنوں کے لیے موسم گرما میں کام کے اوقات تبدیل کردیے جاتے ہیں۔

الموسیٰ نے یکم جون 2021 سے 31 اگست 2021 کی مدت کے دوران دوپہر کے کام کی ٹیم، نیشنل سینٹر برائے پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی طرف سے کی گئی معائنہ مہم کے نتائج ظاہر کیے جس میں موصول ہونے والی رپورٹوں کی تعداد 120 ہے۔

نتائج کے مطابق پہلی بار خلاف ورزی کرنے والی سائٹس کی تعداد 11 سو 68 تک پہنچ گئی جبکہ دوبارہ مکمل معائنہ کی گئی سائٹس کی تعداد 11 سو 66 رہی۔

الموسیٰ نے تصدیق کی کہ معائنہ کرنے والی ٹیمیں پہلی بار خلاف ورزی سے بچنے اور سائٹ کا دوبارہ معائنہ کرنے کے لیے انتباہ رجسٹر کرتی ہیں، اس کا مقصد کارکنان کو گرمی سے محفوظ رکھنا ہے۔

Comments

- Advertisement -