تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

چیونٹیوں کی مانند مل جل کر کام کرنیوالے ننھے روبوٹس تیار

سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے ایسے ننھے ننھے روبوٹ تیار کرلیے ہیں جو چیونٹیوں کی مانند آپس میں مل جل کر خودکار طور پر کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

انگریزی حرف T جیسی شکل والے ان چھوٹے چھوٹے روبوٹس کو ’’ٹرائی بوٹس‘‘ کا نام دیا گیا ہے جن میں سے ہر ایک صرف دس گرام وزنی ہے۔ ہر ٹرائی بوٹ مختلف طریقوں سے حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کا فیصلہ یہ اپنے ارد گرد کا ماحول دیکھ کر کرتا ہے۔

ماہرین کو امید ہے کہ ان چیونٹی نما روبوٹس کو مستقبل میں مختلف الاقسام امدادی کارروائیوں میں اس طرح استعمال کیا جاسکے گا کہ انہیں کسی قسم کی انسانی مداخلت یا جی پی ایس وغیرہ جیسے نظاموں سے مدد لینے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

ٹرائی بوٹس کو چیونٹیوں سے اس لیے تشبیہ دی جارہی ہے کہ اگرچہ ہر چیونٹی انفرادی طور پر بہت زیادہ ذہین اور طاقتور تو نہیں ہوتی، لیکن جب بہت ساری چیونٹیاں ایک کالونی کی شکل میں ہوں تو وہ پیچیدہ قسم کی منصوبہ بندی کرنے کے علاوہ گنجلک کام سرانجام کرنے تک کے قابل ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنی اجتماعی ذہانت سے ایک بڑے دشمن کو بھی شکست دے سکتی ہیں، ٹرائی بوٹس میں بھی یہی خاصیت رکھی گئی ہے۔

یہ ننھے ننھے روبوٹس کسی بھی قسم کی سطح پر بہ آسانی حرکت کرسکتے ہیں اور آگے بڑھ سکتے ہیں، انفرادی طور پر ان کا ڈیزائن بہت سادہ ہے لیکن جب ایسے درجنوں ٹرائی بوٹس اکٹھے ہوجائیں تو وہ باہمی رابطہ رکھتے ہوئے نہ صرف راستے کی رکاوٹوں کا پتا چلا سکتے ہیں بلکہ، مل جل کر، انہیں عبور بھی کرسکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ٹرائی بوٹس ’’اشتراکِ باہمی‘‘ سے استفادہ کرتے ہوئے ان چیزوں کو بھی حرکت دے سکتے ہیں جو ان سے کہیں زیادہ وزنی ہوں۔

ٹرائی بوٹس کا ڈیزائن بہت سادہ اور جسامت بہت کم ہے، اسی لیے کم خرچ اور کم وقت میں ان کی بڑی تعداد تیار کی جاسکتی ہے۔ یعنی اگر ان روبوٹس کو بڑی تعداد میں کسی امدادی مشن پر بھیجا جائے اور کارروائی کے دوران کچھ ٹرائی بوٹس تباہ ہوجائیں، تب بھی یہ قیمتی انسانی بچانے کے مقابلے میں گھاٹے کا سودا ہر گز نہیں ہوگا۔

اس ایجاد کی تفصیلات ہفت روزہ تحقیقی جریدے ’’نیچر‘‘ میں شائع ہوئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -