ٹوکیو(18 ستمبر 2025): پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم آج ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ کے فائنل مقابلے میں ایکشن میں نظ ر آرہے ہیں۔
ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹس چیمپین شپ کا فائنل جاری ہے، پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فائنل مرحلے میں پہلی باری میں 82.73 میٹر کی تھرو کی، پہلی باری میں ارشد کا ساتواں نمبر رہا۔
ارشد ندیم کا دوسری باری میں تھرو فاول ہوا جبکہ تیسری باری میں انہوں نے 82.75 میٹر کی تھرو کی، جبکہ پاکستانی ایتھلیٹس کی چوتھی تھرو بھی فاول ہوگئی۔
دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 83.65 کی پھینکی جبکہ ان ہم وطن کے سچن یادیو پہلی باری میں 86.29 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوئے۔
جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم، نیرج چوپڑا سمیت 12ایتھلیٹس مدمقابل ہیں، ہر ایتھلیٹ پہلے راؤنڈ میں تین تھرو کرے گا، مجموعی طور پر ہر ایتھلیٹ کو 6 تھرو کرنی ہوں گی۔
View this post on Instagram
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں مدمقابل ہیں، ٹوکیو میں جاری چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد نے پچاسی اعشاریہ دو آٹھ کی تھرو کر کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی۔
بدھ کو مقابلوں میں ارشد ندیم کا آغاز اچھا نہ ہوا، انہوں نے پہلی باری میں 76.99 میٹر کی تھرو کی، ان کی دوسری تھرو بھی غیر متاثر کن رہی، وہ صرف 74.17 میٹر تھرو کرسکے تاہم تیسری باری میں بھرپور فارم میں دکھائی دیے اور85.28 میٹر کے ساتھ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
فائنل میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے کم از کم 84.50 میٹر کی تھرو درکار تھی جو ارشد نے تیسری باری میں حاصل کرلی، بھارتی تھروور نیرج چوپڑا 84.85 میٹر کی تھرو کرسکے اور ارشد ندیم سے ایک پوزیشن نیچے رہے، مجموعی طور پر 12 کھلاڑیوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


