اسلام آباد :عالمی بینک پاکستان کو 30.4 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا ، یہ رقم پنجاب ریسورس امپروومنٹ ایندڈیجیٹل ایفیکٹیونیس پروگرام کے لئے ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے لئے تیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ، عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کے لئے فنانسنگ کی منظوری دی گئی۔
یہ رقم پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹیونیس پروگرام کے لئے دی گئی ہے، پرائیڈ پروگرام پنجاب حکومت کے لیے مالیاتی نظام میں رسک کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوگا۔
اس پروگرام سے ٹیکسوں کے نظام میں بہتری آئے گی، جس سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوگا ساتھ ہی کاروبار، رئیل اسٹیٹ کی رجسٹریشن، ری فنڈز، ادائیگیوں اور ٹیکس فائلنگ کے نظام میں بہتری بھی آئے گی۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے عالمی بینک کے پاکستان کے ساتھ 1150 ملین ڈالر کے 2 مالیاتی معاہدے طے پائے تھے، معاہدے کے تحت حاصل ہونے والی رقم خیبرپختونخوا میں پن بجلی اور توانائی کی ترقی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے انخلا پرخرچ ہوگی۔
ہائیڈرو پاور، قابل تجدیدتوانائی ترقی پر450 ملین ڈالرمختص کئے جائیں گے۔ 88 میگاواٹ جبرال کالام ہائیڈرو پاورپروجیکٹ کی تعمیر میں مدد ملے گی جبکہ 157 میگاواٹ پیداوار کا مدیان ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بھی تعمیر ہو گا، نئےمنصوبوں سےبجلی کےانخلا میں بھی سہولت ملے گی۔